Sunan Abi Dawood Hadith 2867 (سنن أبي داود)
[2867]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (2117 وسندہ حسن) شھر بن حوشب حسن الحدیث مشکوۃ المصابیح (3075)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْصَّمَدِ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُدَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ بْنُ جَابِرٍ حَدَّثَنِي شَہْرُ بْنُ حَوْشَبٍ أَنَّ أَبَا ہُرَيْرَةَ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ وَالْمَرْأَةُ بِطَاعَةِ اللہِ سِتِّينَ سَنَةً ثُمَّ يَحْضُرُہُمَا الْمَوْتُ فَيُضَارَّانِ فِي الْوَصِيَّةِ فَتَجِبُ لَہُمَا النَّارُ قَالَ وَقَرَأَ عَلَيَّ أَبُو ہُرَيْرَةَ مِنْ ہَا ہُنَا مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَی بِہَا أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَارٍّ حَتَّی بَلَغَ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا يَعْنِي الْأَشْعَثَ بْنَ جَابِرٍ جَدَّ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ایک انسان مرد یا عورت ساٹھ سال تک اللہ کی اطاعت کے عمل کرتے رہتے ہیں ‘ پھر جب ان کی موت کا وقت آتا ہے تو وصیت میں (وارثوں کو) نقصان دے جاتے ہیں تو ان کے لیے آگ واجب ہو جاتی ہے۔‘‘ (شہر بن حوشب نے) کہا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ پر ((من بعد وصیۃ یوصی بہا أو دین غیر مضار حتی بلغ ذلک الفوز العظیم)) تک آیات تلاوت کیں۔’’وصیت یا قرض کی ادائیگی کے بعد جبکہ وصیت کرنے والے نے نقصان نہ پہنچایا ہو (ورثے کی تقسیم کی جائے۔) یہ اللہ کا حکم ہے اور اللہ خوب علم والا حوصلے والا ہے۔یہ حدیں ہیں اللہ کی جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا تو اسے اللہ ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔وہ ان میں ہمیشہ رہے گا اور یہی عظیم کامیابی ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں (اس سند میں) اشعث بن جابر ‘ نصر بن علی کا دادا ہے۔