Sunan Abi Dawood Hadith 2881 (سنن أبي داود)

[2881]صحیح

أصلہ عند البخاري (1388) ومسلم (1004 بعد ح1630)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُہَا وَلَوْلَا ذَلِكَ لَتَصَدَّقَتْ وَأَعْطَتْ أَفَيُجْزِئُ أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْہَا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ نَعَمْ فَتَصَدَّقِي عَنْہَا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے کہا: اے اﷲ کے رسول! میری والدہ اچانک وفات پا گئی ہے۔اگر یہ صورت نہ ہوتی (اور اسے موقع ملتا) تو وہ ضرور کوئی صدقہ کر جاتی اور کوئی عطیہ دیتی۔اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا اس کی طرف سے کفایت ہو گی؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ہاں! تم اس کی طرف سے صدقہ کرو۔‘‘