Sunan Abi Dawood Hadith 2882 (سنن أبي داود)

[2882]صحیح

صحیح بخاری (2770)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَقَ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أُمِّي تُوُفِّيَتْ أَفَيَنْفَعُہَا إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْہَا فَقَالَ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّ لِي مَخْرَفًا وَإِنِّي أُشْہِدُكَ أَنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِہِ عَنْہَا

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص (سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ) نے کہا: اے اﷲ کے رسول! میری والدہ وفات پا گئی ہے ‘ اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا اس کو نفع ہو گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں! تو اس نے کہا: میرا ایک کھجوروں کا باغ ہے ‘ تو آپ گواہ رہیں کہ میں نے اسے اپنی والدہ کی طرف سے صدقہ کر دیا ہے۔