Sunan Abi Dawood Hadith 2914 (سنن أبي داود)

[2914]إسنادہ حسن

وللحدیث شواھد کثیرۃ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ كُلُّ قَسْمٍ قُسِمَ فِي الْجَاہِلِيَّةِ فَہُوَ عَلَی مَا قُسِمَ لَہُ وَكُلُّ قَسْمٍ أَدْرَكَہُ الْإِسْلَامُ فَہُوَ عَلَی قَسْمِ الْإِسْلَامِ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جو تقسیم (قبل از اسلام) جاہلیت میں ہو چکی سو ہو چکی (وہ اسی کے مطابق رہے گی) اور جو اسلام قبول کرنے تک نہیں ہوئی،وہ اب اسلام کے دستور کے مطابق ہو گی۔‘‘