Sunan Abi Dawood Hadith 2927 (سنن أبي داود)
[2927]صحیح
وللحدیث شواھد حسن عند الطبراني (2/276 ح 5315) وغیرہ مشکوۃ المصابیح (3063)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَقُولُ الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِہَا شَيْئًا حَتَّی قَالَ لَہُ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ كَتَبَ إِلَيَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ أُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِہَا فَرَجَعَ عُمَرُ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بِہَذَا الْحَدِيثِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وَقَالَ فِيہِ وَكَانَ النَّبِيُّ ﷺ اسْتَعْمَلَہُ عَلَی الْأَعْرَابِ
جناب سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے دیت کنبے والوں کا حق ہے (جو باپ کی طرف سے قرابت دار ہوتے ہیں) اور عورت اپنے شوہر کی دیت میں سے کچھ نہ پائے گی حتیٰ کہ ضحاک بن سفیان نے ان سے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے لکھا تھا کہ میں اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے شوہر کی دیت سے حصہ دلاؤں۔چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے سے رجوع کر لیا۔احمد بن صالح نے بیان کیا کہ ہمیں یہ حدیث عبدالرزاق نے بواسطہ زہری اور انہوں نے سعید سے روایت کی ہے۔اور اس میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ضحاک کو دیہاتیوں پر عامل بنایا تھا۔