Sunan Abi Dawood Hadith 2939 (سنن أبي داود)
[2939]صحیح
صحیح مسلم (1823)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ وَسَلَمَةُ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ إِنِّي إِنْ لَا أَسْتَخْلِفْ فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ لَمْ يَسْتَخْلِفْ وَإِنْ أَسْتَخْلِفْ فَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ قَدْ اسْتَخْلَفَ قَالَ فَوَاللہِ مَا ہُوَ إِلَّا أَنْ ذَكَرَ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَأَبَا بَكْرٍ فَعَلِمْتُ أَنَّہُ لَا يَعْدِلُ بِرَسُولِ اللہِ ﷺ أَحَدًا وَأَنَّہُ غَيْرُ مُسْتَخْلِفٍ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (جب وہ زخمی کیے گئے تو انہیں اپنا جانشین بنا جانے کے متعلق کہا گیا،تو انہوں نے) کہا: اگر میں (اپنا) جانشین نہ بناؤں تو (صحیح ہے) کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے جانشیں نہیں بنایا تھا اور اگر بنا جاؤں تو بھی (درست ہے) کیونکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جانشین بنا گئے تھے۔سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اللہ کی قسم! انہوں نے اللہ کے رسول ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہی کا نام لیا اور مجھے یقین ہو گیا کہ وہ اللہ کے رسول ﷺ کے برابر کسی کو نہیں سمجھیں گے اور وہ کسی کو خلیفہ مقرر کرنے والے نہیں۔