Sunan Abi Dawood Hadith 294 (سنن أبي داود)
[294]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتِ: اسْتُحِيضَتِ امْرَأَةٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَأُمِرَتْ أَنْ تُعَجِّلَ الْعَصْرَ،وَتُؤَخِّرَ الظُّہْرَ،وَتَغْتَسِلَ لَہُمَا غُسْلًا،وَأَنْ تُؤُخِّرَ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلَ الْعِشَاءَ،وَتَغْتَسِلَ لَہُمَا غُسْلًا،وَتَغْتَسِلَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ غُسْلًا. فَقُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ: عَنِ النَّبِيِّ ﷺ؟! فَقَالَ: لَا أُحَدِّثُكَ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ ﷺ بِشَيْءٍ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کو استحاضہ آنے لگا تو اسے حکم دیا گیا کہ نماز عصر کو جلدی اور ظہر کو مؤخر کرے۔اور ان دونوں (نمازوں) کے لیے ایک غسل کرے۔اور مغرب کو مؤخر اور عشاء کو جلدی کرے اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرے اور فجر کی نماز کے لیے ایک غسل کرے۔میں نے (یعنی شعبہ نے) عبدالرحمٰن سے کہا: کیا یہ نبی کریم ﷺ سے مروی ہے؟ انہوں نے کہا: میں تجھے جو بھی بیان کرتا ہوں وہ نبی کریم ﷺ ہی کی حدیث ہوتی ہے۔