Sunan Abi Dawood Hadith 2949 (سنن أبي داود)

[2949]إسنادہ صحیح

وھو في صحیفۃ ھمام بن منبہ (43)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا بِہِ أَبُو ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أُوتِيكُمْ مِنْ شَيْءٍ وَمَا أَمْنَعُكُمُوہُ إِنْ أَنَا إِلَّا خَازِنٌ أَضَعُ حَيْثُ أُمِرْتُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میں تمہیں جو چیز بھی دیتا ہوں یا نہیں دیتا،تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک خزانچی کی طرح ہوں،چیزوں کو وہیں رکھتا ہوں جہاں مجھے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘