Sunan Abi Dawood Hadith 2951 (سنن أبي داود)
[2951]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (4058)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ دَخَلَ عَلَی مُعَاوِيَةَ فَقَالَ حَاجَتَكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَقَالَ عَطَاءُ الْمُحَرَّرِينَ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَوَّلَ مَا جَاءَہُ شَيْءٌ بَدَأَ بِالْمُحَرَّرِينَ
جناب زید بن اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما،سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاں گئے ‘ انہوں نے پوچھا: اے ابوعبدالرحمٰن! (یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی کنیت ہے) آپ کس ضرورت سے تشریف لائے ہیں؟ انہوں نے کہا: آپ آزاد شدہ غلاموں (اور لونڈیوں) کا حصہ ادا کریں۔میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ ﷺ کے پاس جب بھی کوئی مال آتا تو آپ ﷺ (اس میں سے) آزاد شدہ غلاموں (اور لونڈیوں) کو پہلے دیا کرتے تھے۔