Sunan Abi Dawood Hadith 2953 (سنن أبي داود)

[2953]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (4057)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُصَفَّی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ جَمِيعًا عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا أَتَاہُ الْفَيْءُ قَسَمَہُ فِي يَوْمِہِ فَأَعْطَی الْآہِلَ حَظَّيْنِ وَأَعْطَی الْعَزَبَ حَظًّا زَادَ ابْنُ الْمُصَفَّی فَدُعِينَا وَكُنْتُ أُدْعَی قَبْلَ عَمَّارٍ فَدُعِيتُ فَأَعْطَانِي حَظَّيْنِ وَكَانَ لِي أَہْلٌ ثُمَّ دُعِيَ بَعْدِي عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَأَعْطَی لَہُ حَظًّا وَاحِدًا

سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جب مال فے آ جاتا تو آپ ﷺ اسے اسی دن تقسیم فرما دیتے۔آپ ﷺ بیوی والے کو دو حصے اور مجرد کو ایک حصہ دیتے۔ابن مصفٰی کی روایت میں مزید یہ الفاظ بھی ہیں: ہمیں بھی بلایا گیا اور مجھے (عوف بن مالک کو) عمار سے پہلے بلایا جاتا تھے ‘ مجھے بلایا اور دو حصے عنایت فرمائے ‘ کیونکہ میرے ہاں بیوی تھی ‘ پھر میرے بعد سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کو بلایا گیا اور انہیں ایک حصہ عنایت فرمایا۔