Sunan Abi Dawood Hadith 2958 (سنن أبي داود)

[2958] إسنادہ ضعیف

سلیم بن مطیر: لین الحدیث وأبوہ مجہول الحال(تقریب: 2529،6715)

والرجل مجہول

انوار الصحیفہ ص 107

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ مُطَيْرٍ شَيْخٌ مِنْ أَہْلِ وَادِي الْقُرَی قَالَ حَدَّثَنِي أَبِی مُطَيْرٌ أَنَّہُ خَرَجَ حَاجًّا حَتَّی إِذَا كَانَ بِالسُّوَيْدَاءِ إِذَا بِرَجُلٍ قَدْ جَاءَ كَأَنَّہُ يَطْلُبُ دَوَاءً وَحُضُضًا فَقَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَہُوَ يَعِظُ النَّاسَ وَيَأْمُرُہُمْ وَيَنْہَاہُمْ فَقَالَ يَا أَيُّہَا النَّاسُ خُذُوا الْعَطَاءَ مَا كَانَ عَطَاءً فَإِذَا تَجَاحَفَتْ قُرَيْشٌ عَلَی الْمُلْكِ وَكَانَ عَنْ دِينِ أَحَدِكُمْ فَدَعُوہُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاہُ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ مُطَيْرٍ

جناب سلیم بن مطیر نے کہا مجھ سے میرے والد ابومطیر نے بیان کیا کہ وہ حج کے لیے روانہ ہوا حتیٰ کہ جب مقام سویداء میں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ایک آدمی جو گویا کسی دوا کی تلاش میں ہے یا رسوت ڈھونڈ رہا ہے ‘ اس نے کہا: مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے رسول اللہ ﷺ سے حجتہ الوداع میں سنا تھا جبکہ آپ ﷺ لوگوں کو وعظ فرما رہے تھے ‘ کچھ باتوں کا حکم دے رہے تھے اور کچھ سے منع کر رہے تھے ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’لوگو! (بادشاہوں کے) عطیے اور ہدایا جب تک عطیے ہوں قبول کر سکتے ہو لیکن جب قریشی لوگ حکومت کے لیے لڑنے لگیں اور یہ ہدیے تمہارے دین کا عوض بن جائیں تو چھوڑ دینا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت کو ابن مبارک نے بواسطہ محمد بن یسار،سلیم بن مطیر سے روایت کیا ہے۔