Sunan Abi Dawood Hadith 2957 (سنن أبي داود)

[2957]صحیح

صحیح بخاری (4097)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللہِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ عُرِضَہُ يَوْمَ أُحُدٍ وَہُوَ ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ فَلَمْ يُجِزْہُ وَعُرِضَہُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَہُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَہُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ا ن کو غزوہ احد کے دن نبی کریم ﷺ پر پیش کیا گیا جبکہ ان کی عمر چودہ سال تھی ‘ تو آپ ﷺ نے اجازت نہ دی۔اور پھر (اگلے سال) خندق کے موقع پر پیش کیا گیا جبکہ اس وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی ‘ تو آپ ﷺ نے اجازت دے دی۔