Sunan Abi Dawood Hadith 297 (سنن أبي داود)
[297] إسنادہ ضعیف
ترمذی (126)،ابن ماجہ (625)
أبو الیقظان عثمان بن عمیر: ضعیف مدلس مختلط،غال فی التشیع (وانظر الفتح المبین في تحقیق طبقات المدلسین ص 105)
ووالد عدي بن ثابت: مجھول الحال
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ،وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا شَرِيكٌ،عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... فِي الْمُسْتَحَاضَةِ: تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِہَا،ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي،وَالْوُضُوءُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: زَادَ عُثْمَانُ وَتَصُومُ وَتُصَلِّي
جناب عدی بن ثابت اپنے والد سے وہ اس (عدی) کے نانا سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں کہ آپ ﷺ نے مستحاضہ کے بارے میں فرمایا ’’اپنے حیض کے ایام کی نمازیں چھوڑ دے پھر غسل کرے اور نماز پڑھنا شروع کر دے اور ہر نماز کے لیے وضو کیا کرے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: عثمان نے زیادہ کیا: ’’روزے رکھے اور نماز پڑھے۔‘‘