Sunan Abi Dawood Hadith 2977 (سنن أبي داود)

[2977]إسنادہ حسن

رواہ الترمذي فی الشمائل (402 بتحقیقي)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ،حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ حَمْزَةَ،حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ بِإِسْنَادِہِ نَحْوَہُ،قُلْتُ: أَلَا تَتَّقِينَ اللہَ؟ أَلَمْ تَسْمَعْنَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: لَا نُورَثُ, مَا تَرَكْنَا فَہُوَ صَدَقَةٌ،وَإِنَّمَا ہَذَا الْمَالُ لِآلِ مُحَمَّدٍ, لِنَائِبَتِہِمْ،وَلِضَيْفِہِمْ،فَإِذَا مُتُّ فَہُوَ إِلَی وَلِيِّ الْأَمْرِ مِنْ بَعْدِي

جناب ابن شہاب (زہری) رحمہ اللہ نے اپنی سند سے مذکورہ بالا حدیثکی مانند روایت کیا اس میں ہے میں نے کہا: کیا تم اﷲ سے نہیں ڈرتی ہو؟ کیا تم نے رسول اﷲ ﷺ کا یہ فرمان نہیں سنا؟ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ‘ ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوتا ہے اور یہ مال آل محمد کا ہے جو ان کے حوادثات اور مصیبت زدہ افراد کے اخراجات اور ان کے مہمانوں کے لیے ہے ‘ جب میں فوت ہو جاؤں تو اس کا سر پرست وہی ہو گا جو میرے بعد خلیفہ ہو گا۔‘‘