Sunan Abi Dawood Hadith 2976 (سنن أبي داود)

[2976]صحیح

صحیح بخاری (4034) صحیح مسلم (1758)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا قَالَتْ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ ﷺ حِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَرَدْنَ أَنْ يَبْعَثْنَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ إِلَی أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَيَسْأَلْنَہُ ثُمُنَہُنَّ مِنْ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ لَہُنَّ عَائِشَةُ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا نُورَثُ مَا تَرَكْنَا فَہُوَ صَدَقَةٌ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی جب وفات ہو گئی تو ازواج محترمات نے ارادہ کیا کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجیں تاکہ وہ انہیں رسول اللہ ﷺ کی وراثت سے آٹھواں حصہ عنایت فرما دیں ‘ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: ’’کیا رسول اللہ ﷺ فرما نہیں گئے ’’ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ‘ ہم جو کچھ بھی چھوڑ جائیں ‘ وہ صدقہ ہوتا ہے۔‘‘