Sunan Abi Dawood Hadith 2984 (سنن أبي داود)
[2984] إسنادہ ضعیف
حسین بن میمون: لین الحدیث (تقریب: 1357)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْبَرِيدِ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا عَلَيْہِ السَّلَام يَقُولُ اجْتَمَعْتُ أَنَا وَالْعَبَّاسُ وَفَاطِمَةُ وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُوَلِّيَنِي حَقَّنَا مِنْ ہَذَا الْخُمُسِ فِي كِتَابِ اللہِ فَأَقْسِمْہُ حَيَاتَكَ كَيْ لَا يُنَازِعَنِي أَحَدٌ بَعْدَكَ فَافْعَلْ قَالَ فَفَعَلَ ذَلِكَ قَالَ فَقَسَمْتُہُ حَيَاةَ رَسُولِ اللہِ ﷺ ثُمَّ وَلَّانِيہِ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ حَتَّی إِذَا كَانَتْ آخِرُ سَنَةٍ مِنْ سِنِي عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ فَإِنَّہُ أَتَاہُ مَالٌ كَثِيرٌ فَعَزَلَ حَقَّنَا ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَقُلْتُ بِنَا عَنْہُ الْعَامَ غِنًی وَبِالْمُسْلِمِينَ إِلَيْہِ حَاجَةٌ فَارْدُدْہُ عَلَيْہِمْ فَرَدَّہُ عَلَيْہِمْ ثُمَّ لَمْ يَدْعُنِي إِلَيْہِ أَحَدٌ بَعْدَ عُمَرَ فَلَقِيتُ الْعَبَّاسَ بَعْدَمَا خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِ عُمَرَ فَقَالَ يَا عَلِيُّ حَرَمْتَنَا الْغَدَاةَ شَيْئًا لَا يُرَدُّ عَلَيْنَا أَبَدًا وَكَانَ رَجُلًا دَاہِيًا
جناب عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ میں ‘ عباس ‘ فاطمہ اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہم نبی کریم ﷺ کے ہاں اکٹھے ہوئے۔میں نے کہا: اے اﷲ کے رسول! اگر آپ مناسب سمجھیں تو کتاب اﷲ کے مطابق جو خمس میں ہمارا حق ہے ‘ آپ اپنی زندگی میں مجھے اس کا والی بنا دیں تاکہ آپ کے بعد کوئی مجھ سے جھگڑا نہ کرے۔چنانچہ آپ نے ایسے ہی کر دیا۔پھر میں آپ کی حیات مبارکہ میں اسے تقسیم کرتا رہا۔پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے اس کا والی بنایا۔حتی کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا آخری سال تھا تو ان کے پاس بہت سا مال آیا ‘ تو انہوں نے مجھے اس سے معزول کر دیا۔پھر انہوں نے مجھے بلا بھیجا ‘ تو میں نے عرض کیا: اب کے برس ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے جبکہ دیگر مسلمان اس کے حاجت مند ہیں ‘ آپ یہ انہیں دے دیں۔تو انہوں نے اسے مسلمانوں میں تقسیم کر دیا۔پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بعد مجھے کسی نے اس کے لیے نہیں بلایا۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں سے آنے کے بعد میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے ملا تو انہوں نے کہا: اے علی! آج تم نے ہمیں ایک حق سے محروم کر دیا ہے جو آئندہ کبھی ہمیں نہیں دیا جائے گا۔اور وہ بڑے دانا آدمی تھے۔