Sunan Abi Dawood Hadith 2997 (سنن أبي داود)
[2997]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ وَقَعَ فِي سَہْمِ دِحْيَةَ جَارِيَةٌ جَمِيلَةٌ فَاشْتَرَاہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ بِسَبْعَةِ أَرْؤُسٍ ثُمَّ دَفَعَہَا إِلَی أُمِّ سُلَيْمٍ تَصْنَعُہَا وَتُہَيِّئُہَا قَالَ حَمَّادٌ وَأَحْسَبُہُ قَالَ وَتَعْتَدُّ فِي بَيْتِہَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے حصے میں ایک بہت ہی خوبصورت لونڈی آئی ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے اس کو سات غلام دے کر خرید لیا۔پھر آپ ﷺ نے اسے ام سلیم رضی اللہ عنہا کے حوالے کیا تاکہ اسے بنائیں سنواریں اور بطور دلہن تیار کریں۔حماد کہتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا یہ ام سلیم کے ہاں عدت پوری کر لے اور یہ صفیہ بنت حیی تھیں۔