Sunan Abi Dawood Hadith 3001 (سنن أبي داود)
[3001] إسنادہ ضعیف
محمد بن أبي محمد:مجہول (تقریب: 6276)
وثقہ ابن حبان وحدہ
قال معاذ علي زئي:
صححہ ضیاء المقدسي فی المختارۃ (10/ 351 ح 377)
محمد بن أبي محمد،مولی زید بن ثابت: ذکرہ ابن حبان فی الثقات ووثقہ الضیاء المقدسي (فی المختارۃ) وابن کثیر (فی الأحکام الکبیر) بتصحیح حدیثہ،فالحدیث حسن،والحمد للہ.
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو الْأَيَامِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَی زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَعِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا أَصَابَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قُرَيْشًا يَوْمَ بَدْرٍ وَقَدِمَ الْمَدِينَةَ جَمَعَ الْيَہُودَ فِي سُوقِ بَنِي قَيْنُقَاعَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ يَہُودَ أَسْلِمُوا قَبْلَ أَنْ يُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَ قُرَيْشًا قَالُوا يَا مُحَمَّدُ لَا يَغُرَّنَّكَ مِنْ نَفْسِكَ أَنَّكَ قَتَلْتَ نَفَرًا مِنْ قُرَيْشٍ كَانُوا أَغْمَارًا لَا يَعْرِفُونَ الْقِتَالَ إِنَّكَ لَوْ قَاتَلْتَنَا لَعَرَفْتَ أَنَّا نَحْنُ النَّاسُ وَأَنَّكَ لَمْ تَلْقَ مِثْلَنَا فَأَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ فِي ذَلِكَ قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ قَرَأَ مُصَرِّفٌ إِلَی قَوْلِہِ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللہِ بِبَدْرٍ وَأُخْرَی كَافِرَةٌ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بدر کے موقع پر جب رسول اللہ ﷺ قریش پر غالب آ گئے اور فتح کے بعد مدینہ پہنچے تو یہودیوں کو بنو قینقاع کے بازار میں جمع کیا اور فرمایا ’’اے جماعت یہود! اسلام قبول کر لو ‘ قبل اس کے کہ تمہیں ان حالات سے دو چار ہونا پڑے جن سے قریش دو چار ہوئے ہیں۔‘‘ تو ان لوگوں نے کہا: اے محمد (ﷺ)! آپ دھوکے میں نہ رہیں کہ قریش کے اناڑی لوگوں کو قتل کر آئے ہیں ‘ وہ جنگ کرنا جانتے ہی نہیں تھے۔اگر تم نے ہم سے جنگ کی تو پتا چل جائے گا کہ ہم مرد ہیں ‘ تمہارا ہم جیسوں سے سامنا نہیں ہوا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری ((قل للذین کفروا ستغلبون)) ’’کافروں سے کہہ دیجئیے کہ تم عنقریب مغلوب کیے جاؤ گے۔‘‘ راوی حدیث مصرف (بن عمرو) نے آگے تک پڑھا ((فئۃ تقاتل فی سبیل اللہ،وأخری کافرۃ)) ’’ایک جماعت تو اللہ کی واہ میں لڑ رہی تھی (بدر میں) اور دوسرا گروہ کافروں کا تھا۔‘‘