Sunan Abi Dawood Hadith 3002 (سنن أبي داود)

[3002] إسنادہ ضعیف

مولی لزید بن ثابت ھو محمد بن أبي محمد،انظر الحدیث السابق (3001)

وابنۃ محیصۃ:لا تعرف (تقریب: 8786)

انوار الصحیفہ ص 109

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي مَوْلًی لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَتْنِي ابْنَةُ مُحَيْصَةَ عَنْ أَبِيہَا مُحَيْصَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ ظَفِرْتُمْ بِہِ مِنْ رِجَالِ يَہُودَ فَاقْتُلُوہُ فَوَثَبَ مُحَيْصَةُ عَلَی شَبِيبَةَ رَجُلٍ مِنْ تُجَّارِ يَہُودَ كَانَ يُلَابِسُہُمْ فَقَتَلَہُ وَكَانَ حُوَيْصَةُ إِذْ ذَاكَ لَمْ يُسْلِمْ وَكَانَ أَسَنَّ مِنْ مُحَيْصَةَ فَلَمَّا قَتَلَہُ جَعَلَ حُوَيْصَةُ يَضْرِبُہُ وَيَقُولُ يَا عَدُوَّ اللہِ أَمَا وَاللہِ لَرُبَّ شَحْمٍ فِي بَطْنِكَ مِنْ مَالِہِ

سیدنا محیصہ (ابن مسعود بن کعب انصاری خزرجی) کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔’’جس یہودی پر بھی تمہارا بس چلے اسے قتل کر ڈالو۔“ چنانچہ محیصہ نے ایک یہودی تاجر پر ‘ جس کا نہ شبیہ تھا ‘ حملہ کیا اور اسے قتل کر ڈالا جو ان کے ساتھ رہتا تھا اور (محیصہ کا بھائی) حویصہ ابھی ان دنوں مسلمان نہیں ہوا تھا اور عمر میں محیصہ سے بڑا تھا۔جب اس قتل کر دیا تو حویصہ،محیصہ کو مارنے لگا اور کہتا تھا اے اللہ کے دشمن! قسم اللہ کی! تیرے پیٹ کی بہت سی چربی اسی کے مال کی وجہ سے ہے (یعنی وہ تیرا محسن ہے اور تو نے اس کو قتل کر ڈالا ہے)۔