Sunan Abi Dawood Hadith 3003 (سنن أبي داود)

[3003]صحیح

صحیح بخاری (3167) صحیح مسلم (1765)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّہُ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ انْطَلِقُوا إِلَی يَہُودَ فَخَرَجْنَا مَعَہُ حَتَّی جِئْنَاہُمْ فَقَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَنَادَاہُمْ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ يَہُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ذَلِكَ أُرِيدُ ثُمَّ قَالَہَا الثَّالِثَةَ اعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّہِ وَرَسُولِہِ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ مِنْ ہَذِہِ الْأَرْضِ فَمَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ بِمَالِہِ شَيْئًا فَلْيَبِعْہُ وَإِلَّا فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّہِ وَرَسُولِہِ ﷺ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا ’’چلو اٹھو یہودیوں کی طرف چلو۔‘‘ چنانچہ ہم آپ ﷺ کی معیت میں چلتے ہوئے ان کے پاس پہنچے۔پھر رسول اللہ ﷺ رک گئے اور انہیں پکارا اور فرمایا ’’اے جماعت یہود! اسلام قبول کر لو! امن میں رہو گے۔‘‘ انہوں نے کہا: ابوالقاسم! آپ نے پیغام پہنچا دیا۔رسول اللہ ﷺ نے پھر فرمایا ’’اسلام قبول کر لو! سلامتی میں رہو گے۔‘‘ انہوں نے کہا: ابوالقاسم! آپ نے پیغام پہنچا دیا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میں یہی چاہتا ہوں (کہ تم اقرار کر لو کہ میں نے پیغام پہنچا دیا ہے)۔‘‘ آپ ﷺ نے تیسری بار فرمایا ’’یاد رکھو! زمین اللہ کی ہے ‘ اور اس کے رسول کی اور میں تمہیں اس زمین سے جلا وطن کرنے والا ہوں۔جسے اپنے مال میں سے کچھ ملتا ہو تو وہ اسے بیچ لے ‘ ورنہ یاد رکھو! زمین اللہ کی ہے اور اس کے رسول کی۔‘‘