Sunan Abi Dawood Hadith 3015 (سنن أبي داود)

[3015]حسن

انظر الحدیث السابق (2736)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَمِّعِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَعْقُوبَ بْنَ مُجَمِّعٍ يَذْكُرُ لِي عَنْ عَمِّہِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَمِّہِ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيِّ وَكَانَ أَحَدَ الْقُرَّاءِ الَّذِينَ قَرَءُوا الْقُرْآنَ قَالَ قُسِمَتْ خَيْبَرُ عَلَی أَہْلِ الْحُدَيْبِيَةِ فَقَسَمَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلَی ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَہْمًا وَكَانَ الْجَيْشُ أَلْفًا وَخَمْسَ مِائَةٍ فِيہِمْ ثَلَاثُ مِائَةِ فَارِسٍ فَأَعْطَی الْفَارِسَ سَہْمَيْنِ وَأَعْطَی الرَّاجِلَ سَہْمًا

سیدنا مجمع بن جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور یہ ان حفاظ میں سے تھے جنہیں پورا قرآن یاد تھا،بیان کرتے ہیں کہ خیبر کو ان مجاہدین میں تقسیم کیا گیا جو حدیبیہ میں شریک تھے۔پس رسول اللہ ﷺ نے اسے اٹھارہ حصوں میں تقسیم کیا تھا۔اس لشکر کی تعداد ایک ہزار پانچ سو تھی۔ان میں سے تین سو گھڑ سوار تھے ‘ چنانچہ آپ ﷺ نے گھڑ سوار کو دو حصے دیے اور پیدل کو ایک حصہ۔