Sunan Abi Dawood Hadith 3035 (سنن أبي داود)

[3035]صحیح

صحیح مسلم (2896)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا سُہَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنَعَتْ الْعِرَاقُ قَفِيزَہَا وَدِرْہَمَہَا وَمَنَعَتْ الشَّامُ مُدْيَہَا وَدِينَارَہَا وَمَنَعَتْ مِصْرُ إِرْدَبَّہَا وَدِينَارَہَا ثُمَّ عُدْتُمْ مِنْ حَيْثُ بَدَأْتُمْ قَالَہَا زُہَيْرٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ شَہِدَ عَلَی ذَلِكَ لَحْمُ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَدَمُہُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’(ایک وقت آنے والا ہے کہ) عراق اپنے (خراج کے) قفیز اور درہم روک لے گا اور شام اپنے مدی اور دینار دینے بند کر دے گا اور مصر اپنے اردب اور دیناروں کی ادائیگی روک دے گا اور پھر تم ادھر ہی لوٹ جاؤ گے جہاں سے ابتداء کی تھی۔‘‘ زہیر نے اسے تین بار دوہرا کر کہا: اس پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا گوشت اور خون گواہ ہے۔