Sunan Abi Dawood Hadith 3038 (سنن أبي داود)
[3038] ضعیف
ترمذی (623) نسائی (2455) ابن ماجہ (1803)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي وَائِلٍ،عَنْ مُعَاذٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمَّا وَجَّہَہُ إِلَی الْيَمَنِ, أَمَرَہُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ حَالِمٍ-يَعْنِي: مُحْتَلِمًا-دِينَارًا،أَوْ عَدْلَہُ مِنَ الْمُعَافِرِيِّ.-ثِيَابٌ تَكُونُ بِالْيَمَنِ
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جب انہیں یمن کی طرف روانہ کیا تو ان کو حکم دیا کہ ہر بالغ سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا وصول کریں۔یہ کپڑا اسی علاقے میں بنا جاتا تھا۔