Sunan Abi Dawood Hadith 3040 (سنن أبي داود)
[3040] إسنادہ ضعیف
أبو نعیم النخعي عبد الرحمٰن بن ھانئ ضعیف من جھۃ حفظہ
ضعفہ الجمہور وفی التحریر (4032): ’’بل ضعیف جدًا کذّبہ ابن معین‘‘!
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ہَانِئٍ أَبُو نُعَيمٍ النَّخَعِيُّ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُہَاجِرٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ لَئِنْ بَقِيتُ لِنَصَارَی بَنِي تَغْلِبَ لَأَقْتُلَنَّ الْمُقَاتِلَةَ وَلَأَسْبِيَنَّ الذُّرِّيَّةَ فَإِنِّي كَتَبْتُ الْكِتَابَ بَيْنَہُمْ وَبَيْنَ النَّبِيِّ ﷺ عَلَی أَنْ لَا يُنَصِّرُوا أَبْنَاءَہُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ بَلَغَنِي عَنْ أَحْمَدَ أَنَّہ كَانَ يُنْكِرُ ہَذَا الْحَدِيثَ إِنْكَارًا شَدِيدًا قَالَ أَبُو عَلِيٍّ وَلَمْ يَقْرَأْہُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْعَرْضَةِ الثَّانِيَةِ
زیاد بن حدیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں زندہ رہا تو ہر صورت بنو تغلب کے عیسائیوں سے سخت جنگ کروں گا اور ان کی اولادوں کو قید کروں گا،بلاشبہ ان کے اور نبی کریم ﷺ کے درمیان ہونے والا معاہدہ میں نے ہی تحریر کیا تھا کہ یہ لوگ اپنی اولادوں کو عیسائی نہیں بنائیں گے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے (یعنی انتہائی ضعیف ہے) امام احمد رحمہ اللہ کے متعلق مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس حدیث کو منکر تصور کرتے تھے۔جناب ابوعلی (لؤلؤی) رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے دوسری بار جب اپنی یہ کتاب طلبہ کے سامنے پڑھی تو اس حدیث کی قرآت ہی نہیں کی تھی۔