Sunan Abi Dawood Hadith 3082 (سنن أبي داود)

[3082] إسنادہ ضعیف

عمارۃ مجہول و سنان بن قیس مقبول (تقریب التہذیب: 4850،2643) أي مجہول الحال

انوار الصحیفہ ص 114

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ ابْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ حَدَّثَنِي سِنَانُ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنِي شَبِيبُ بْنُ نُعَيْمٍ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ حَدَّثَنِي أَبُو الدَّرْدَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ أَخَذَ أَرْضًا بِجِزْيَتِہَا فَقَدْ اسْتَقَالَ ہِجْرَتَہُ وَمَنْ نَزَعَ صَغَارَ كَافِرٍ مِنْ عُنُقِہِ فَجَعَلَہُ فِي عُنُقِہِ فَقَدْ وَلَّی الْإِسْلَامَ ظَہْرَہُ قَالَ فَسَمِعَ مِنِّي خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ ہَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ لِي أَشُبَيْبٌ حَدَّثَكَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَإِذَا قَدِمْتَ فَسَلْہُ فَلْيَكْتُبْ إِلَيَّ بِالْحَدِيثِ قَالَ فَكَتَبَہُ لَہُ فَلَمَّا قَدِمْتُ سَأَلَنِي خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ الْقِرْطَاسَ فَأَعْطَيْتُہُ فَلَمَّا قَرَأَہُ تَرَكَ مَا فِي يَدِہِ مِنْ الْأَرْضِينَ حِينَ سَمِعَ ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ الْيَزَنِيُّ لَيْسَ ہُوَ صَاحِبَ شُعْبَةَ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے کسی زمین کو اس کے جزیے کے ساتھ حاصل کیا اس نے اپنی ہجرت کو واپس کر دیا ‘ اور جس نے کافر کی ذلت کو اس کی گردن سے اتار کر اپنی گردن میں ڈالا اس نے اسلام سے پشت پھیر لی۔‘‘ (سنان بن قیس نے کہا کہ) خالد بن معدان نے مجھ سے یہ حدیث سنی تو مجھ سے پوچھا کیا شبیب نے تمہیں یہ حدیث بیان کی ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔انہوں نے کہا: جب تم ان کے پاس جاؤ تو انہیں کہنا کہ مجھے یہ حدیث لکھ بھیجیں۔چنانچہ انہوں نے وہ لکھ دی۔جب میں خالد بن معدان سے دوبارہ ملا تو انہوں نے مجھ سے وہ کاغذ طلب کیا جو میں نے انہیں دے دیا۔جب انہوں نے اسے پڑھا تو اپنے قبضے کی ساری زمینیں چھوڑ دیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں راوی حدیث یزید بن خمیر الیزنی ‘ یہ شعبہ کے شاگرد نہیں ہیں۔