Sunan Abi Dawood Hadith 3087 (سنن أبي داود)

[3087] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (2508)

قریبۃ مجہولۃ کما فی التحریر (8664)

انوار الصحیفہ ص 114

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ حَدَّثَنَا الزَّمْعِيُّ عَنْ عَمَّتِہِ قُرَيْبَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللہِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ أُمِّہَا كَرِيمَةَ بِنْتِ الْمِقْدَادِ عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ ہَاشِمٍ أَنَّہَا أَخْبَرَتْہَا قَالَتْ ذَہَبَ الْمِقْدَادُ لِحَاجَتِہِ بِبَقِيعِ الْخَبْخَبَةِ فَإِذَا جُرَذٌ يُخْرِجُ مِنْ جُحْرٍ دِينَارًا ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يُخْرِجُ دِينَارًا دِينَارًا حَتَّی أَخْرَجَ سَبْعَةَ عَشَرَ دِينَارًا ثُمَّ أَخْرَجَ خِرْقَةً حَمْرَاءَ يَعْنِي فِيہَا دِينَارٌ فَكَانَتْ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ دِينَارًا فَذَہَبَ بِہَا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَأَخْبَرَہُ وَقَالَ لَہُ خُذْ صَدَقَتَہَا فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ ہَلْ ہَوَيْتَ إِلَی الْجُحْرِ قَالَ لَا فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَارَكَ اللہُ لَكَ فِيہَا

سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ سیدنا مقدار رضی اللہ عنہ کسی کام سے بقیع خبخبہ کی طرف گئے۔تو دیکھا کہ ایک چوہا ایک سوراخ سے دینار نکال کر لا رہا ہے اور پھر وہ ایک ایک کر کے نکالتا رہا حتیٰ کہ اس نے سترہ دینار نکالے۔اور پھر ایک سرخ رنگ کا کپڑا نکالا اور اس میں بھی دینار تھا اور اس طرح وہ اٹھارہ ہو گئے۔وہ انہیں لے کر نبی کریم ﷺ کے پاس آ گئے اور عرض کیا کہ اس کا صدقہ لے لیجئیے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’کیا تم نے اس سوراخ کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا تھا؟‘‘ انہوں نے کہا: نہیں ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تمہیں برکت دے۔‘‘