Sunan Abi Dawood Hadith 3088 (سنن أبي داود)
[3088] إسنادہ ضعیف
بجیر مجہول (تقریب: 636)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَقَ يُحَدِّثُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ بُجَيْرِ بْنِ أَبِي بُجَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ حِينَ خَرَجْنَا مَعَہُ إِلَی الطَّائِفِ فَمَرَرْنَا بِقَبْرٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہَذَا قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ وَكَانَ بِہَذَا الْحَرَمِ يَدْفَعُ عَنْہُ فَلَمَّا خَرَجَ أَصَابَتْہُ النِّقْمَةُ الَّتِي أَصَابَتْ قَوْمَہُ بِہَذَا الْمَكَانِ فَدُفِنَ فِيہِ وَآيَةُ ذَلِكَ أَنَّہُ دُفِنَ مَعَہُ غُصْنٌ مِنْ ذَہَبٍ إِنْ أَنْتُمْ نَبَشْتُمْ عَنْہُ أَصَبْتُمُوہُ مَعَہُ فَابْتَدَرَہُ النَّاسُ فَاسْتَخْرَجُوا الْغُصْنَ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ جب ہم طائف کی طرف روانہ ہوئے اور ایک قبر کے پاس سے گزرے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یہ ابورغال کی قبر ہے۔(یہ ثقیف کا جد اعلی اور قوم ثمود میں سے تھا) اس حرم میں پناہ گزیں تھا کہ اﷲ کے عذاب سے بچا رہے۔جب وہ اس سے باہر نکلا تو اسے اس مقام پر وہی سزا آ پہنچی جو اس کی قوم کو آئی تھی ‘ چنانچہ اسی جگہ دفن کر دیا گیا۔اور اس کی علامت یہ ہے کہ اس کے ساتھ سونے کی ایک سلاخ دفن کی گئی تھی ‘ اگر تم اسے اکھیڑو تو اسے اس کے ساتھ پالو گے‘‘ تو لوگوں نے جلدی کی اور وہ سلاخ نکال لائے۔