Sunan Abi Dawood Hadith 309 (سنن أبي داود)
[309] إسنادہ ضعیف لإرسالہ
وانظر (ح 305)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْہِرٍ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ،عَنْ عِكْرِمَةَ،قَالَ: كَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تُسْتَحَاضُ،فَكَانَ زَوْجُہَا يَغْشَاہَا قَالَ أبو دَاود: و قَالَ يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ مُعَلَّی ثِقَةٌ وَكَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ لَا يَرْوِي عَنْہُ, لِأَنَّہُ كَانَ يَنْظُرُ فِي الرَّأْيِ .
جناب عکرمہ نے بیان کیا کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہوتا تھا اور ان کا شوہر ان سے مجامعت کیا کرتا تھا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یحییٰ بن معین نے معلی کو ثقہ کہا ہے۔جب کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اس سے کچھ روایت نہ کرتے تھے کیونکہ وہ رائے اور قیاس کی طرف مائل تھے۔