Sunan Abi Dawood Hadith 3090 (سنن أبي داود)
[3090]حسن
وللحدیث شاھد عند أبي یعلٰی الموصلي (10/482 ح 6095 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1568)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ وَإِبْرَاہِيمُ بْنُ مَہْدِيٍّ الْمِصِّيصِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ إِبْرَاہِيمُ بْنُ مَہْدِيٍّ السَّلَمِيُّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ وَكَانَتْ لَہُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَبَقَتْ لَہُ مِنْ اللہِ مَنْزِلَةٌ لَمْ يَبْلُغْہَا بِعَمَلِہِ ابْتَلَاہُ اللہُ فِي جَسَدِہِ أَوْ فِي مَالِہِ أَوْ فِي وَلَدِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد زَادَ ابْنُ نُفَيْلٍ ثُمَّ صَبَّرَہُ عَلَی ذَلِكَ ثُمَّ اتَّفَقَا حَتَّی يُبْلِغَہُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي سَبَقَتْ لَہُ مِنْ اللہِ تَعَالَی
محمد بن خالد سے روایت ہے ‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم بن مھدی نے اس راوی (محمد بن خالد) کے متعلق کہا کہ یہ ’’سلمی‘‘ ہیں وہ اپنے والد سے ‘ وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ‘ جنہیں رسول اللہ ﷺ کی صحبت کا شرف حاصل تھا ‘ کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’بیشک بندے کے لیے جب اﷲ تعالیٰ کے ہاں کوئی مقام و مرتبہ مقدر ہو چکا ہو اور وہ اپنے اعمال کی بنا پر اس تک نہ پہنچ سکتا ہو ‘ تو اﷲ اسے اس کے اپنے جسم یا مال یا اولاد کی آزمائش میں ڈال دیتا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن نفیل نے یہ اضافہ بیان کیا ’’اور پھر اﷲ تعالیٰ اسے صبر کی توفیق بھی دیتا ہے۔‘‘ پھر دونوں راوی حدیث بیان کرنے میں متفق ہو جاتے ہیں۔‘‘ حتیٰ کہ اسے اس مقام و مرتبہ تک پہنچا دیتا ہے جو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے پہلے ہی سے اس کے لیے مقدر ہو چکا ہوتا ہے۔‘‘