Sunan Abi Dawood Hadith 3091 (سنن أبي داود)
[3091]صحیح
صحیح بخاری (2996)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَمُسَدَّدٌ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ عَنْ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكْسَكِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ يَقُولُ إِذَا كَانَ الْعَبْدُ يَعْمَلُ عَمَلًا صَالِحًا فَشَغَلَہُ عَنْہُ مَرَضٌ أَوْ سَفَرٌ كُتِبَ لَہُ كَصَالِحِ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَہُوَ صَحِيحٌ مُقِيمٌ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے بارہا سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جب کوئی بندہ نیک عمل کرتا رہا ہو مگر بیماری یا سفر کی وجہ سے وہ نہ کر سکے تو اﷲ تعالیٰ اس کے لیے وہ عمل اسی طرح عمدہ کیفیت میں لکھتا رہتا ہے جبکہ وہ تندرست اور مقیم تھا۔‘‘