Sunan Abi Dawood Hadith 3101 (سنن أبي داود)
[3101]صحیح
صحیح بخاری (463) صحیح مسلم (1769)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا أُصِيبَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمَاہُ رَجُلٌ فِي الْأَكْحَلِ فَضَرَبَ عَلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَہُ مِنْ قَرِيبٍ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ جنگ خندق میں زخمی ہو گئے۔ایک آدمی نے ان کے بازو کی رگ (رگ ہفت اندام) پر نشانہ مارا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے مسجد میں خیمہ لگوا لیا تاکہ قریب سے ان کی عیادت کرتے رہیں۔