Sunan Abi Dawood Hadith 3104 (سنن أبي داود)
[3104]صحیح
صحیح بخاری (5659)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا الْجُعَيْدُ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَاہَا قَالَ اشْتَكَيْتُ بِمَكَّةَ فَجَاءَنِي النَّبِيُّ ﷺ يَعُودُنِي وَوَضَعَ يَدَہُ عَلَی جَبْہَتِي ثُمَّ مَسَحَ صَدْرِي وَبَطْنِي ثُمَّ قَالَ اللہُمَّ اشْفِ سَعْدًا وَأَتْمِمْ لَہُ ہِجْرَتَہُ
سیدہ عائشہ دختر سعد ابی وقاص رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ان کے والد نے بیان کیا کہ میں مکہ میں بیمار ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ بیمار پرسی کے لیے میرے ہاں تشریف لائے ‘ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ مبارک میری پیشانی پر رکھا ‘ پھر میرے سینے اور پیٹ پر پھیرا اور فرمایا ’’اے اللہ! سعد کو شفاء عنایت فرما اور اس کی ہجرت مکمل فرما دے۔‘‘