Sunan Abi Dawood Hadith 3115 (سنن أبي داود)

[3115]صحیح

صحیح مسلم (919)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا حَضَرْتُمْ الْمَيِّتَ فَقُولُوا خَيْرًا فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَی مَا تَقُولُونَ فَلَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ مَا أَقُولُ قَالَ قُولِي اللہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَأَعْقِبْنَا عُقْبَی صَالِحَةً قَالَتْ فَأَعْقَبَنِي اللہُ تَعَالَی بِہِ مُحَمَّدًا ﷺ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم کسی قریب الموت آدمی کے پاس جاؤ تو اچھی بات بولو۔بلاشبہ تم جو کچھ بولتے ہو اس پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔‘‘ جب سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا تم یوں کہو ((اللہم اغفر لہ،وأعقبنا عقبی صالحۃ)) ’’اے اللہ! اس کی بخشش فرما۔اور ہمیں اس کے بعد بہترین صالح بدل عنایت فرما۔‘‘ کہتی ہیں: پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس (ابوسلمہ رضی اللہ عنہ) کے بدلے میں محمد ﷺ عنایت فرما دیے۔