Sunan Abi Dawood Hadith 313 (سنن أبي داود)
[313] إسنادہ ضعیف
ابن إسحاق عنعن
وأمیۃ بنت أبی الصلت: لا یعرف حالھا (تقریب: 8538)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ أُمَيَّةَ بِنْتِ أَبِي الصَّلْتِ عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي غِفَارٍ قَدْ سَمَّاہَا لِي قَالَتْ أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلَی حَقِيبَةِ رَحْلِہِ قَالَتْ فَوَاللہِ لَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی الصُّبْحِ فَأَنَاخَ وَنَزَلْتُ عَنْ حَقِيبَةِ رَحْلِہِ فَإِذَا بِہَا دَمٌ مِنِّي فَكَانَتْ أَوَّلُ حَيْضَةٍ حِضْتُہَا قَالَتْ فَتَقَبَّضْتُ إِلَی النَّاقَةِ وَاسْتَحْيَيْتُ فَلَمَّا رَأَی رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا بِي وَرَأَی الدَّمَ قَالَ مَا لَكِ لَعَلَّكِ نَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَأَصْلِحِي مِنْ نَفْسِكِ ثُمَّ خُذِي إِنَاءً مِنْ مَاءٍ فَاطْرَحِي فِيہِ مِلْحًا ثُمَّ اغْسِلِي مَا أَصَابَ الْحَقِيبَةَ مِنْ الدَّمِ ثُمَّ عُودِي لِمَرْكَبِكِ قَالَتْ فَلَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَيْبَرَ رَضَخَ لَنَا مِنْ الْفَيْءِ قَالَتْ وَكَانَتْ لَا تَطَّہَّرُ مِنْ حَيْضَةٍ إِلَّا جَعَلَتْ فِي طَہُورِہَا مِلْحًا وَأَوْصَتْ بِہِ أَنْ يُجْعَلَ فِي غُسْلِہَا حِينَ مَاتَتْ
امیہ بنت ابی صلت قبیلہ بنی غفار کی ایک خاتون سے روایت کرتی ہیں کہ (سلمہ نے کہا) میرے شیخ نے مجھ سے ان کا نام ذکر کیا تھا (مگر میں بھول گیا) وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنی سواری پر پالان کے پچھلے حصے پر بٹھا لیا اور قسم اللہ کی! رسول اللہ ﷺ صبح کے وقت ہی اونٹنی سے اترے۔آپ نے سواری کو بٹھایا اور میں بھی پالان کے پیچھے سے اتری تو اس پر میرے خون کا نشان تھا اور یہ میرا پہلا حیض تھا۔کہتی ہیں کہ مجھے حیاء آئی اور میں اونٹنی سے لگ گئی۔چنانچہ جب رسول اللہ ﷺ نے میری کیفیت دیکھی اور خون بھی (تو بھانپ گئے) اور فرمایا ’’کیا ہوا؟ شاید کہ تجھے حیض آ گیا ہے؟‘‘ میں نے کہا: ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنے آپ کو درست کر لو اور پانی کا ایک برتن لے کر اس میں کچھ نمک ملا لو اور پالان کو جو خون لگا ہے اسے دھو ڈالو اور پھر اپنی جگہ سوار ہو جاؤ۔‘‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے خیبر فتح کر لیا تو ہمیں مال فے میں سے کچھ عنایت فرمایا۔وہ کہتی ہیں کہ وہ جب بھی حیض سے پاک ہوتیں تو پانی میں نمک ملا لیا کرتی تھیں،حتیٰ کہ انہوں نے موت کے وقت وصیت کی کہ ان کے غسل کے پانی میں نمک ملایا جائے۔