Sunan Abi Dawood Hadith 314 (سنن أبي داود)
[314]إسنادہ صحیح
صحیح مسلم (332)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَخْبَرَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُہَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَتْ أَسْمَاءُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ تَغْتَسِلُ إِحْدَانَا إِذَا طَہُرَتْ مِنْ الْمَحِيضِ قَالَ تَأْخُذُ سِدْرَہَا وَمَاءَہَا فَتَوَضَّأُ ثُمَّ تَغْسِلُ رَأْسَہَا وَتَدْلُكُہُ حَتَّی يَبْلُغَ الْمَاءُ أُصُولَ شَعْرِہَا ثُمَّ تُفِيضُ عَلَی جَسَدِہَا ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَتَہَا فَتَطَّہَّرُ بِہَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ أَتَطَہَّرُ بِہَا قَالَتْ عَائِشَةُ فَعَرَفْتُ الَّذِي يَكْنِي عَنْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ لَہَا تَتَبَّعِينَ بِہَا آثَارَ الدَّمِ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کے ہاں آئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! جب ہم میں سے کوئی حیض سے پاک ہو،تو کیسے غسل کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’بیری کے پتے ملا پانی لے اور وضو کرے،پھر اپنا سر دھوئے اور خوب ملے حتیٰ کہ پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے،پھر باقی جسم پر پانی بہائے،پھر روئی کی پوٹلی لے اور اس سے طہارت حاصل کرے۔‘‘ کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! اس سے کیسے طہارت حاصل کروں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں سمجھ گئی کہ رسول اللہ ﷺ کیا کہنا چاہتے ہیں،تو میں نے اسے بتایا کہ اسے خون کے مقام پر رکھو۔