Sunan Abi Dawood Hadith 3155 (سنن أبي داود)

[3155]صحیح

صحیح بخاری (3913، 6432) صحیح مسلم (940)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ إِنَّ مُصْعَبَ بْنَ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ يَكُنْ لَہُ إِلَّا نَمِرَةٌ كُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا بِہَا رَأْسَہُ خَرَجَ رِجْلَاہُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْہِ خَرَجَ رَأْسُہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ غَطُّوا بِہَا رَأْسَہُ وَاجْعَلُوا عَلَی رِجْلَيْہِ شَيْئًا مِنْ الْإِذْخِرِ

“سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ احد کے روز شہید ہو گئے۔ان کے پاس ایک ہی سفید و سیاہ دھاری دار اونی چادر تھی۔ہم جب اس سے ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں نکل آتے اور جب پاؤں ڈھانپتے تو ان کا سر ننگا ہو جاتا ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور قدموں پر تھوڑی سی اذخر (گھاس) ڈال دو۔‘‘