Sunan Abi Dawood Hadith 3165 (سنن أبي داود)

[3165]صحیح

ورواہ الترمذي (1717 وسندہ صحیح، سفیان تابعہ شعبۃ) مشکوۃ المصابیح (1704)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ نُبَيْحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ كُنَّا حَمَلْنَا الْقَتْلَی يَوْمَ أُحُدٍ لِنَدْفِنَہُمْ فَجَاءَ مُنَادِي النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَدْفِنُوا الْقَتْلَی فِي مَضَاجِعِہِمْ فَرَدَدْنَاہُمْ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم شہدائے احد کو دفن کرنے کے لیے اٹھا لائے تو رسول اللہ ﷺ کا منادی آیا اور کہا: بیشک رسول اللہ ﷺ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ ان مقتولوں کو ان کے مقامات شہادت ہی پر دفن کرو ‘ چنانچہ ہم نے انہیں وہیں لوٹا دیا۔