Sunan Abi Dawood Hadith 3164 (سنن أبي داود)

[3164]إسنادہ حسن

محمد بن مسلم الطائفي حسن الحدیث

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ أَوْ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ قَالَ رَأَی نَاسٌ نَارًا فِي الْمَقْبَرَةِ فَأَتَوْہَا فَإِذَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْقَبْرِ وَإِذَا ہُوَ يَقُولُ نَاوِلُونِي صَاحِبَكُمْ فَإِذَا ہُوَ الرَّجُلُ الَّذِي كَانَ يَرْفَعُ صَوْتَہُ بِالذِّكْرِ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ (ایک بار) لوگوں نے قبرستان میں روشنی دیکھی ‘ وہاں گئے تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ قبر میں اترے ہوئے ہیں اور فرما رہے ہیں ’’اپنا صاحب مجھے پکڑاو۔‘‘ پھر معلوم ہوا کہ یہ وہ آدمی تھا جو اللہ کے ذکر (تلاوت قرآن) کے ساتھ اپنی آواز بلند کیا کرتا تھا۔