Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 318 (سنن أبي داود)

[318]صحیح

انظر الحدیث الآتي (320) مشکوۃ المصابیح (536)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ حَدَّثَہُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّہُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّہُمْ تَمَسَّحُوا وَہُمْ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِالصَّعِيدِ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ فَضَرَبُوا بِأَكُفِّہِمْ الصَّعِيدَ ثُمَّ مَسَحُوا وُجُوہَہُمْ مَسْحَةً وَاحِدَةً ثُمَّ عَادُوا فَضَرَبُوا بِأَكُفِّہِمْ الصَّعِيدَ مَرَّةً أُخْرَی فَمَسَحُوا بِأَيْدِيہِمْ كُلِّہَا إِلَی الْمَنَاكِبِ وَالْآبَاطِ مِنْ بُطُونِ أَيْدِيہِمْ

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی معیت میں نماز فجر کے لیے تیمم کیا تو (اس کی صورت یہ رہی کہ) انہوں نے اپنے ہاتھ مٹی پر مارے اور اپنے چہروں پر پھیرے،پھر دوسری بار مارے اور اپنے پورے بازؤوں پر پھیرے کندھوں تک اور اندر کی طرف سے بغلوں تک۔