Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 317 (سنن أبي داود)

[317]صحیح

صحیح بخاری (336) صحیح مسلم (367)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ الْمَعْنَی وَاحِدٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ وَأُنَاسًا مَعَہُ فِي طَلَبِ قِلَادَةٍ أَضَلَّتْہَا عَائِشَةُ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّوْا بِغَيْرِ وُضُوءٍ فَأَتَوْا النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَہُ فَأُنْزِلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ زَادَ ابْنُ نُفَيْلٍ فَقَالَ لَہَا أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ يَرْحَمُكِ اللہُ مَا نَزَلَ بِكِ أَمْرٌ تَكْرَہِينَہُ إِلَّا جَعَلَ اللہُ لِلْمُسْلِمِينَ وَلَكِ فِيہِ فَرَجًا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور کچھ لوگوں کو وہ ہار ڈھونڈنے بھیجا جو مجھ سے گم ہو گیا تھا،(اس اثنا میں) نماز کا وقت ہو گیا تو انہوں نے بغیر وضو کے نماز پڑھ لی۔پھر نبی کریم ﷺ کے ہاں آئے اور اپنی بات بتائی،تو تیمم کی آیت نازل ہوئی۔ابن نفیل نے اس قدر مزید بیان کیا کہ اسید نے ان (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے کہا: اللہ آپ پر رحم فرمائے۔آپ کو جب بھی کوئی پریشانی لاحق ہوئی جو آپ کو ناگوار ہوئی مگر اللہ نے اسے مسلمانوں کے لیے مفید بنا دیا اور آپ کے لیے بھی اس میں سے کوئی راہ نکال دی۔