Sunan Abi Dawood Hadith 3180 (سنن أبي داود)
[3180]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (1031 وسندہ صحیح) ورواہ ابن ماجہ (1507 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (1667)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَأَحْسَبُ أَنَّ أَہْلَ زِيَادٍ أَخْبَرُونِي أَنَّہُ رَفَعَہُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الرَّاكِبُ يَسِيرُ خَلْفَ الْجَنَازَةِ وَالْمَاشِي يَمْشِي خَلْفَہَا وَأَمَامَہَا وَعَنْ يَمِينِہَا وَعَنْ يَسَارِہَا قَرِيبًا مِنْہَا وَالسِّقْطُ يُصَلَّی عَلَيْہِ وَيُدْعَی لِوَالِدَيْہِ بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’سوار آدمی جنازہ کے پیچھے چلے اور پیدل لوگ اس کے پیچھے،آگے،دائیں اور بائیں اس کے قریب قریب چلیں،اور بچہ جو ناقص پیدا ہو اس کی بھی نماز جنازہ پڑھی جائے اور اس کے ماں باپ کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا کی جائے۔“