Sunan Abi Dawood Hadith 3182 (سنن أبي داود)
[3182]إسنادہ صحیح
قولہ عثمان بن أبي العاص وھم، والصواب في جنازۃ عبد الرحمن بن سمرۃ انظر الحدیث الآتي (3183)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ كَانَ فِي جَنَازَةِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ،وَكُنَّا نَمْشِي مَشْيًا خَفِيفًا،فَلَحِقَنَا أَبُو بَكْرَةَ،فَرَفَعَ سَوْطَہُ،فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ نَرْمُلُ رَمَلًاس.
سیدنا عیینہ بن عبدالرحمٰن اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کے جنازے میں شریک تھے اور ہم میت کو اٹھائے آہستہ آہستہ چل رہے تھے،سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمیں پیچھے سے آن ملے تو انہوں نے اپنا کوڑا بلند کیا اور کہا: میں دیکھ رہا ہوں کہ گویا ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوتے تھے اور (میت کو اٹھا کر) درمیانی چال سے دوڑ رہے ہوتے تھے۔