Sunan Abi Dawood Hadith 3184 (سنن أبي داود)
[3184] إسنادہ ضعیف
ترمذی (1011) ابن ماجہ (1484)
یحیی بن عبد اللہ المجبر: لین الحدیث وأبوماجدۃ: مجہول (تقریب: 7581،8334)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَحْيَی الْمُجَبِّرِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہُوَ يَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللہِ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَأَلْنَا نَبِيَّنَا ﷺ عَنْ الْمَشْيِ مَعَ الْجَنَازَةِ فَقَالَ مَا دُونَ الْخَبَبِ إِنْ يَكُنْ خَيْرًا تَعَجَّلَ إِلَيْہِ وَإِنْ يَكُنْ غَيْرَ ذَلِكَ فَبُعْدًا لِأَہْلِ النَّارِ وَالْجَنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ وَلَا تُتْبَعُ لَيْسَ مَعَہَا مَنْ تَقَدَّمَہَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَہُوَ ضَعِيفٌ ہُوَ يَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللہِ وَہُوَ يَحْيَی الْجَابِرُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہَذَا كُوفِيٌّ وَأَبُو مَاجِدَةَ بَصْرِيٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو مَاجِدَةَ ہَذَا لَا يُعْرَفُ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ جنازے کے ساتھ چلنے کا کیا ادب ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’درمیانی سی تیز رفتار سے چلا جائے،اگر وہ نیک ہے تو بھلائی کی طرف جلدی لے جاتے ہو اور اگر وہ اس کے سوا ہے تو دوزخیوں کے لیے ہلاکت ہے۔جنازہ آگے آگے ہونا چاہیئے،پیچھے نہیں ہونا چاہیئے ایسا نہ ہو کہ کوئی اس کے آگے چلے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت ضعیف ہے (یحییٰ الجمیر) یہ یحییٰ بن عبداللہ ہے اور یہی یحییٰ الجابر ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ کوفی ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابوماجدہ بصریٰ،غیر معروف راوی ہے۔