Sunan Abi Dawood Hadith 3187 (سنن أبي داود)
[3187]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَاتَ إِبْرَاہِيمُ بْنُ النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ ابْنُ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ شَہْرًا فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے فرزند ارجمند سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہو گئی جبکہ ان کی عمر اٹھارہ ماہ تھی،تو رسول اللہ ﷺ نے اس کا جنازہ نہیں پڑھا تھا۔