Sunan Abi Dawood Hadith 3188 (سنن أبي داود)
[3188] إسنادہ ضعیف
السند مرسل
البھي وعطاء من التابعین
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَہِيَّ قَالَ لَمَّا مَاتَ إِبْرَاہِيمُ بْنُ النَّبِيِّ ﷺ صَلَّی عَلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْمَقَاعِدِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَرَأْتُ عَلَی سَعِيدِ بْنِ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيِّ قِيلَ لَہُ حَدَّثَكُمْ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی عَلَی ابْنِہِ إِبْرَاہِيمَ وَہُوَ ابْنُ سَبْعِينَ لَيْلَةً
وائل بن داود نے کہا کہ میں نے ((بہی)) سے سنا،وہ کہتے تھے: جب نبی کریم ﷺ کے فرزند سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مقام مقاعد میں ان کی نماز جنازہ پڑھی تھی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے سعید بن یعقوب طالقانی پر قرآت کی،ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ کو ابن مبارک ((عن یعقوب بن قعقاع)) بواسطہ عطاء نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صاحبزادے ابراہیم رضی اللہ عنہ کا جنازہ پڑھا تھا جبکہ وہ ستر دنوں کا تھا۔