Sunan Abi Dawood Hadith 3193 (سنن أبي داود)

[3193]صحیح

أخرجہ النسائي (1979 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْہَبٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ صَبِيحٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَمَّارٌ مَوْلَی الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّہُ شَہِدَ جَنَازَةَ أُمِّ كُلْثُومٍ وَابْنِہَا فَجُعِلَ الْغُلَامُ مِمَّا يَلِي الْإِمَامَ فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ وَفِي الْقَوْمِ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَأَبُو قَتَادَةَ وَأَبُو ہُرَيْرَةَ فَقَالُوا ہَذِہِ السُّنَّةُ

سیدنا عمار مولیٰ حارث بن نوفل بیان کرتے ہیں کہ وہ ام کلثوم (دختر علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ زوجہ محترمہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ) اور ان کے صاحبزادے (زید اکبر) کے جنازے میں حاضر تھے۔پس (امیر مدینہ نے) بچے کو امام کی طرف رکھا تو میں نے اس کا انکار کیا،جماعت میں سیدنا ابن عباس،ابو سعید خدری،ابوقتادہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم موجود تھے،تو انہوں نے کہا: یہی سنت ہے۔