Sunan Abi Dawood Hadith 3209 (سنن أبي داود)

[3209] إسنادہ ضعیف

إسماعیل بن أبي خالد عنعن

انوار الصحیفہ ص 118

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ غَسَّلَ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَلِيٌّ وَالْفَضْلُ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَہُمْ أَدْخَلُوہُ قَبْرَہُ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْحَبٌ أَوْ أَبُو مَرْحَبٍ أَنَّہُمْ أَدْخَلُوا مَعَہُمْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَلَمَّا فَرَغَ عَلِيٌّ قَالَ إِنَّمَا يَلِي الرَّجُلَ أَہْلُہُ

جناب عامر شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی،فضل اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ ﷺ کو غسل دیا اور انہوں نے ہی آپ ﷺ کو قبر میں اتارا۔شعبی نے کہا کہ مجھے مرحب یا ابن ابی مرحب (سوید بن قیس) نے بیان کیا کہ انہوں نے اپنے ساتھ سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو بھی شامل کیا تھا اور جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ فارغ ہوئے تو کہا: تدفین وغیرہ کے عمل میں آدمی کے اپنے اہل کے افراد ہی حصہ لیں۔