Sunan Abi Dawood Hadith 3211 (سنن أبي داود)

[3211]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ أَوْصَی الْحَارِثُ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْہِ عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ فَصَلَّی عَلَيْہِ ثُمَّ أَدْخَلَہُ الْقَبْرَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْ الْقَبْرِ وَقَالَ ہَذَا مِنْ السُّنَّةِ

جناب ابواسحٰق (سبیعی) سے روایت ہے کہ حارث اعور نے وصیت کی کہ سیدنا عبداللہ بن یزید (عبداللہ بن یزید حطمی رضی اللہ عنہ) ان کی نماز جنازہ پڑھائیں۔چنانچہ انہوں نے جنازہ پڑھایا ‘ پھر انہیں قبر کی پائینتی کی طرف سے قبر میں اتارا اور فرمایا یہ سنت ہے۔