Sunan Abi Dawood Hadith 3218 (سنن أبي داود)

[3218]صحیح

صحیح مسلم (969)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي ہَيَّاجٍ الْأَسَدِيِّ قَالَ بَعَثَنِي عَلِيٌّ قَالَ لِي أَبْعَثُكَ عَلَی مَا بَعَثَنِي عَلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ لَا أَدَعَ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّا سَوَّيْتُہُ وَلَا تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتُہُ

سیدنا ابوہیاج اسدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا اور فرمایا میں تمہیں اس کام پر بھیج رہا ہوں جس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھے بھیجا تھا کہ کسی اونچی قبر کو نہ چھوڑوں مگر اسے برابر کر دوں اور نہ کسی مورتی کو مگر اسے مٹا ڈالوں۔