Sunan Abi Dawood Hadith 3219 (سنن أبي داود)
[3219]صحیح
صحیح مسلم (969)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ الْہَمْدَانِيِّ حَدَّثَہُ قَالَ كُنَّا مَعَ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ بِرُودِسَ مِنْ أَرْضِ الرُّومِ فَتُوُفِّيَ صَاحِبٌ لَنَا فَأَمَرَ فَضَالَةُ بِقَبْرِہِ فَسُوِّيَ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَأْمُرُ بِتَسْوِيَتِہَا قَالَ أَبُو دَاوُد رُودِسُ جَزِيرَةٌ فِي الْبَحْرِ
ابوعلی ہمدانی نے بیان کیا کہ ہم سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کی معیت میں روم کی سر زمین میں جزیرہ روڈس میں تھے کہ ہمارا ایک ساتھی وفات پا گیا۔سیدنا فضالہ نے ان کی قبر کے متعلق کہا کہ اسے برابر کر دیا جائے ‘ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ قبر کو برابر کرنے کا حکم دیتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ روڈس ایک سمندری جزیرے کا نام ہے۔